پرویز مشرف کو معاف نہیں کرنا چاہیے: رانا ثناء اللہ

پرویز مشرف کو معاف نہیں کرنا چاہیے: رانا ثناء اللہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف بارے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ان کو معاف نہیں کرنا چاہیے۔ جس کی لوگ توقع کرتے ہیں، مشرف کیساتھ ہم وہ رویہ نہیں اپنائیں گے۔ یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ رانا ثئاء اللہ کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پرویز مشرف کو معاف نہیں کرنا چاہیے۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ ہم یہی توقع کر رہے تھے۔ ہمارے لیڈر نے پرویز مشرف سے متعلق اپنی سوچ اور طبعیت کے مطابق بات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف کی صحت کیلئے دعاگو ہوں، نواز شریف یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی بیماری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے لکھا کہ ” میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔ نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔” نواز شریف نے ٹویٹ میں کہا کہ ” ان کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔” https://twitter.com/NawazSharifMNS/status/1536759081746169856?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1536759081746169856%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F71016%2F قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کی صحت بہت خراب ہے، اللہ انہیں صحت دے۔انہوں نے کہا کہ لیڈرشپ کا مؤقف ہے کہ پرویز مشرف کو واپس آجانا چاہیے۔ میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو واپس لانے کیلئے ان کے خاندان سے رابطہ کیا گیا تاہم اس کا فیصلہ ان کی فیملی نے کرنا ہے۔ پرویزمشرف کی فیملی کے جواب کے بعد انتظامات کیے جا سکتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔