بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کی شہریوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کی شہریوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

ویب ڈیسک:عراق میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بغداد میں پاکستانی سفارتخانے نے تمام پاکستانی شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ عراق میں مقیم تمام پاکستانی شہری غیر ضروری سفر اور نقل و حرکت سے گریز کریں اور مکمل احتیاط برتیں۔

پاکستانی شہریوں کسی بھی ہنگامی صورت حال یا معاونت کے لیے سفارتخانے سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عراقی فضائی حدود کی بندش کے باعث پاکستانی زائرین کی محفوظ رہائش اور واپسی کے لیے انتظامات تیزی سے جاری ہیں،عراق میں موجود پاکستانی زائرین سے سفارتخانے کا مسلسل رابطہ برقرار ہے تاکہ ان کی ہر ممکن مدد کی جا سکے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایران سے 450 پاکستانی زائرین کا انخلا مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ وہاں موجود پاکستانی طلبہ کی محفوظ واپسی کے لیے بھی انتظامات جاری ہیں۔ پہلے مرحلے میں 154 طلبہ کو واپس لانے کا بندوبست کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ دفتر خارجہ میں قائم کرائسز منیجمنٹ یونٹ 24 گھنٹے فعال ہے، جس سے رابطہ کرنے کے لیے فون نمبر 0092519207887 اور ای میل cmu1@mofa.gov.pk پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Watch Live Public News