افسوسناک خبر، پیپلزپارٹی رہنما ثمرا بتول کو ان کے گھر میں قتل کردیا گیا

افسوسناک خبر، پیپلزپارٹی رہنما ثمرا بتول کو ان کے گھر میں قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک: بھکر میں پیپلزپارٹی رہنما ثمرہ بتول کو ان کے گھر میں قتل کردیا گیا۔ 

تفصیلات کےمطابق بھکر منڈی ٹاون ملز گیٹ میں تہرے قتل کی لرزا خیز واردات پیش آئی، بھکر  مسلح افراد نے خاتون اور دو مردوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

بھکر خاتون کی شناخت ثمرہ بتول ، مردوں میں ثناء اللہ اور عرفان شامل ہیں ، پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول کو ان کے گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا، گھر پر موجود دیگر دو افراد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ 

بھکر فرانزنگ ٹیم کے پہنچنے پر ڈیڈ باڈیز کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا گیا، بھکر پولیس  اور رسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں،  پولیس سی سی ٹی وی کیمرے چیک کر رہی ہے۔ 

Watch Live Public News