کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ  بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ  بارش

(ویب ڈیسک ) کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ   بارش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق   کراچی میں  مغربی ہواؤں کا سلسلہ اثر انداز  ہونا شروع  ہوگیا۔ایم نائن ، نوری آباد و اطراف میں ہلکی بارش ہوئی۔ سہراب گوٹھ ، گلشن معمار ، سرجانی میں بونداباندی   ہوئی۔

بادلوں کی گرج چمک بھی جاری  ہے۔ گلشن اقبال اور اطراف میں گرد آلود ہوائیں  چل رہی ہیں ۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  شہر کے مضافات میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

Watch Live Public News