ویب ڈیسک: کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے ،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زبانوں پر کلمہ طیبہ کا ورد جاری و ساری۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 2.6 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 40کلو میٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب مشرق میں 3 کلو میٹر دور تھا۔زلزلہ 10 بجکر 5 منٹ پر آیا۔
گزشتہ روز بھی قائد آباد،ملیراورشاہ فیصل کالونی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 35 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکزملیر کے 12 کلومیٹر شمال میں تھا۔
یاد رہے کراچی مسلسل زلزلوں کی زد میں ہے اور یکم جون سےاب تک شہر میں چالیس زلزلےریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔
2 روز قبل بھی زلزلے کے جھٹکے رات ایک بجکر 44 منٹ پر محسوس کئے گئے تھے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلہ ملیر اور اطراف کے ایک کلو میٹر علاقے میں آیا تاہم زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔