ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال کر گئے

ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال کر گئے
کیپشن: ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: ممتاز عالمِ دین، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال کر گئے۔ وہ منہاج القرآن کے دارالافتاء کے سربراہ اور علومِ اسلامیہ و فقہ کے نامور استاد تھے۔

مرحوم نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ دینی تعلیم و تدریس کے لیے وقف کیا اور ان کے ہزاروں شاگرد اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی گزشتہ 38 برس سے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں تدریسی خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کی علمی، تحقیقی اور تدریسی خدمات کو دینی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد از نمازِ مغرب منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ادا کی جائے گی، جس کی امامت چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کریں گے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دینی و علمی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

Watch Live Public News