بھارتی اداکارہ سنچیتا اوگلے نے خود کشی کر لی

بھارتی اداکارہ سنچیتا اوگلے نے خود کشی کر لی
کیپشن: بھارتی اداکارہ سنچیتا اوگلے نے خود کشی کر لی

ویب ڈیسک: بھارتی ٹیلی ویژن کی 22 سالہ اداکارہ سنچیتا اوگلےنے خود کشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شام ان کے آبائی گاؤں میں واقع رہائش گاہ پر پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اداکارہ نے اپنے کمرے کا دروازہ اندر سے بند کر کے مبینہ طور پر پنکھے سے لٹک کر اپنی جان لی۔ اہلِ خانہ اور مقامی افراد نے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق اداکارہ کے والد کی شکایت پر غیر طبعی موت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنچیتا اوگلے نے متعدد مقبول ٹیلی ویژن ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں ’کُم کُم بھاگیہ‘ اور ’واگلے کی دنیا‘ شامل ہیں۔ وہ فلم ’چھاوا‘ اور ’سائلنس 2: دی نائٹ آؤل بار شوٹ آؤٹ‘ میں بھی نظر آ چکی تھیں۔

Watch Live Public News