(ویب ڈیسک ) محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم17 جون بروز بدھ اور، یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ ہوگا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق لاہور کی بادشاہی مسجد میں ہونے والے اس اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی ۔اجلاس میں کمیٹی ممبران اور محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی شریک ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق زونل کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس کوہسار بلاک اسلام آباد میں ہوا جبکہ پشاور میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے زونل کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا۔
چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ محرم الحرام کے رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،لہذا یکم محرم17 جون بروز بدھ اور یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھاکہ لاہور میں چاند دیکھنے کا وقت 7 بجکر 12 منٹ سے 7 بجکر 52 منٹ تک ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ چاند کی پیدائش آج صبح 7 بجکر 54 منٹ پر ہوئی ہے، چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 45 منٹ ہوگی جو نظر آنے کےلیے ناکافی ہے۔