ٹک ٹاکر بننے سے پہلے ٹیچر تھی ، حریم شاہ

ٹک ٹاکر بننے سے پہلے ٹیچر تھی ، حریم شاہ
پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے نئی ویڈیو جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹک ٹاکر بننے سے قبل ایک استاد (ٹیچر) تھیں۔ حریم شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک انٹرویو کلپ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی ہے ۔ اس دوران حریم کا کہنا تھا کہ وہ ٹک ٹاکر بننے سے پہلے ٹیچنگ کے شعبہ سے منسلک تھیں ۔
وائرل ویڈیو کے حوالے سے صندل خٹک کے الزامات پر حریم شاہ نے بتایا کہ کسی پر بھی الزام لگانا بہت آسان ہے لیکن اس الزام کو ثابت کرنا اتنا ہی مشکل ہے ۔ شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر حریم کا کہنا تھا کہ میری شادی ہوئی ہے اس کی تصدیق نادرا سے یا پاکستان کے کسی بھی ادارے سے کروائی جاسکتی ہے ۔ بہترین شعبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل ہوئی ہے اس لیے مجھے ٹک ٹاکر کہا جاسکتا ہے البتہ ٹک ٹاکر نہ ہوتی تو ٹیچر ہوتی کیونکہ ٹک ٹاک سے پہلے ٹیچنگ کی تھی اور ہسٹری کا مضمون میرا فیورٹ تھا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر مجھے ایک روز کے لئے وزیر اعظم بنایا گیا تو میں ہر چھوٹے بڑے کیلئے انصاف عام کردوں گی ، اس دن میں امیر اور غریب سب کو ایک ہی ترازو میں تولوں گی ،امیروغریب کا جو امتیاز ہے اس کا فرق ختم کردوں گی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔