پاک فوج کاضلع باجوڑ میں علاقائی زبان،روایات اور کلچر کےتحفظ کیلئےکلچرل سمپوزیم کاانعقاد

کیپشن: پاک فوج کاضلع باجوڑ میں علاقائی زبان،روایات اور کلچر کےتحفظ کیلئےکلچرل سمپوزیم کاانعقاد

پبلک نیوز: پاک فوج کی جانب سے   علاقائی زبان، روایات اور کلچر کے تحفظ کے سلسلہ میں ایک روزہ کلچرل سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پشتو شاعری، لوک گیت، علاقائی موسیقی، مقامی مصنوعات، علاقائ تاریخ پر مبنی کتابیں، دستکاری اور مصوری کی نمائش منعقد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سمپوزیم میں خیبرپختونخواہ سےنامور شعراء نے شرکت کی اور مقامی پشتو زبان اور کلچر کو شاعری میں ناظرین تک پہنچایاجبکہ مقامی گلوکاروں نے لوک موسیقی کے ذریعہ مقامی پشتو زبان اور اسکی تاریخی اہمیت کو اپنے انداز میں پیش کیا۔

سمپوزیم میں مختلف فنکاروں کی 75 سے زائد پینٹنگز بھی نمائش کے لئے رکھی گئی تھیں جبکہ کتابوں، دستکاری اور مقامی مصنوعات کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے، سمپوزیم کا مقصد علاقہ کے نوجوانوں کو پشتو ثقافت کی اہمیت اور اس کی تاریخ سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

  کلچرل سمپوزیم کے انعقاد پر مقامی عوام نے پاک فوج کو سراہتے ہوئے کہا کہ پشتو روایات اور تہذیب کے تحفظ کے لئے اس طرح کے اقدامات جاری رکھے جائیں۔

Watch Live Public News