ویب ڈیسک:ملک بھر میں گزشتہ دو روز سے مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 550 روپے برقرار ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 945 روپے برقرار ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 168 ڈالرز پر برقرار ہے۔
یاد رہےپاکستان میں 13 مارچ بروز بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 کی بڑی کمی ہوئی تھی جس کے بعد آج ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت250 روپے بڑھ کر 2 لاکھ28 ہزار 550 روپے تھی۔اور 10گرام سونے کی قیمت215 روپےبڑھ کر 1لاکھ95ہزار945 روپےہوگئی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر اضافے سے 2168 ڈالر تھا۔