لاہورسمیت پنجاب میں گرج چمک کےساتھ بارش، محکمہ موسمیات نےنوید سنادی

لاہورسمیت پنجاب میں گرج چمک کےساتھ بارش، محکمہ موسمیات نےنوید سنادی
کیپشن: لاہورسمیت پنجاب میں گرج چمک کےساتھ بارش، محکمہ موسمیات نےنوید سنادی

ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف شہروں سمیت لاہور میں بھی بارش برسنے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہو چکا ہے آج سے 16 مارچ تک مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے ،لاہور میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے.

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ  فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بادل خوب برسے، ژالہ باری سے گلیاں سفید ہوگئیں، مری میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا، قصور،چکوال، اٹک، گجرات، جہلم، اوچ شریف میں بھی ابر رحمت ہوئی، بعض علاقوں میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، کالام، بالاکوٹ اور بنوں میں بھی بارش سے موسم سرد ہوگیا، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی، بالائی علاقوں میں برفباری نے سماں باندھ دیا،وادی نیلم میں برف باری کے بعد بالائی وادی کی رابطہ سڑکیں بدستور بند رہیں۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہناہے کہ لاہور میں ہلکی بارش متوقع، وسطی اور اپر پنجاب میں بھی بارش کی توقع ہے،کئی روز کے خشک موسم کے بعد درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے جبکہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے،آج بھی لاہور میں بارش کے امکانات موجود ہیں۔

خیبر پختونخوا/موسم صورتحال 

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرالود رہے گا،خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارش کے ساتھ برف باری کاامکان ہے جبکہ چترال،دیر،سوات،شانگلہ،کوہستان،باجوڑ،مہمند، تورغر، بٹگرام،ہری پورمیں تیز بارش کاامکان  ہے،مانسہر ہ،ایبٹ آباد،صوابی،مردان،پشاور،چارسدہ،نوشہر ہ،کوہاٹ میں بھی بارش کاامکا ن ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ہنگو،کر ک،لکی مروت،بنوں،خیبر،اوکزئی،شمالی وجنوبی وزیرستان میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیمرہ گرہ میں 6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے،بالا کوٹ 5،سید و شریف اور بنوں میں تین تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،دیر میں دو جبکہ ڈی آئی خان میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی: شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہناہےکہ شمال مشرق سمت سے 7کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News