ملک ریاض کی جائیدادسرکاری تحویل میں لے لی گئی

ملک ریاض کی جائیدادسرکاری تحویل میں لے لی گئی
کیپشن: ملک ریاض کی جائیدادسرکاری تحویل میں لے لی گئی

ویب ڈیسک: بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کی راولپنڈی میں جائیداد سرکاری تحویل میں لے لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں نوٹس بھی آویزاں کر دیا، جائیداد ضابطگی کا حکم گزشتہ روز اسلام آباد کی نیب کورٹ کی جانب سے دیا گیا تھا، بحریہ ٹاؤن میں واقعہ پلاٹ نمبر 1351 اور مکان نمبر 1440 پر نوٹس آویزاں کیئے گئے۔

رہائش پذیر افراد کو بھی جائیداد ضابطگی کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا۔ جائیداد میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں ملک ریاض اشتہاری ملزم ہیں۔

Watch Live Public News