عمران خان کی 9مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

عمران خان کی 9مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: عمران خان کی 9مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لیں۔

تفصیلات کے مطا بق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے درخواستیں دائر کی ہیں، جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ 18 مارچ کو عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا اور حقائق کے برعکس مقدمات کو درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔ 

Watch Live Public News