مستعفی ہونیوالےعمران کشور کوحکومت کی جانب سےمنانے کی کوشش

مستعفی ہونیوالےعمران کشور کوحکومت کی جانب سےمنانے کی کوشش
کیپشن: مستعفی ہونیوالےعمران کشور کواعلی افسران کی منانے کی کوشیشیں

ویب ڈیسک: پولیس سروس سے مستعفی ہونےو الےعمران کشور کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران کشور پیر کے روز وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔مستعفی ہونے والے ڈی آئی جی ایڈمن لاہور عمران کشور کواعلی افسران کی منانے کی کوشیشیں۔ایس ایس پی عمران کشور نے 13مارچ کو ڈی آئی جی رینک پر ترقی نہ ہونے پراحتجاجا استعفی دیا تھا۔

ذرائع کا کہناہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او پی بلال صدیق کمیانہ لاہور نے ملاقاتیں کیں،آئی جی پنجاب نے اڑھائی گھنٹے عمران کشور کے گھر ملاقات کی،آئی جی پنجاب نے استعفی واپس لینے کے لئے قائل کرنے کی کوشش کی۔سی سی پی او لاہور نے بھی 1گھنٹہ ملاقات کی اور استعفی واپس لینےکی مناتے رہے۔آئی جی اور سی سی پی او سمیت دیگر اعلی افسران تاحال قائل نہیں کرسکے۔

Watch Live Public News