دہشت گرد حملوں کی حالیہ لہر پرمحکمہ داخلہ پنجاب کا الرٹ  جاری

دہشت گرد حملوں کی حالیہ لہر پرمحکمہ داخلہ پنجاب کا الرٹ  جاری
کیپشن: دہشت گرد حملوں کی حالیہ لہر پرمحکمہ داخلہ پنجاب کا الرٹ  جاری

ویب ڈیسک: دہشت گرد حملوں کی حالیہ لہر پرمحکمہ داخلہ پنجاب کا الرٹ  جاری،جامعہ پنجاب کے ہاسٹلز، رہائشی کوارٹرز اور کینٹینز ہاٹ سپاٹ قرار دیدی گئیں ۔

تفصیلات کےمطابق  ذرائع کا کہناہے کہ ہاسٹلز میں مقیم طلباء کی پروفائلنگ بارے محکمہ داخلہ کی کمیٹی نے تفصیلی رپورٹ حکومت کو بھجوا دی،یونیورسٹی ہاسٹلز میں مقیم طلباء اور دیگر رہائشیوں کا مستند ریکارڈ موجود نہیں،طلباء کو ملنے والے مہمانوں کی تصدیق کا بھی کوئی میکنزم موجود نہیں ،دیگر صوبوں سے آنے والے طلباء کا سابقہ ریکارڈ بھی حاصل نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہائی پروفائل اور مشتبہ طلباء کے تنظیمی تعلقات سکیورٹی چیک میں بڑی رکاوٹ قرار ،جامعہ پنجاب کے ہاسٹلز میں رہنے والے تمام افراد طالب علم بھی نہیں ، دہشت گردی سے بچنے کے لیے ہاسٹلز سے متعلق میکنزم تشکیل دیا جائے ،یونیورسٹی میں زیر تعلیم دیگر صوبوں کے طلباء کا ریکارڈ چیک کرایا جائے ، ہاسٹلز میں طلباء کے علاؤہ مقیم افراد کے کوائف کی تصدیق کی جائے۔

Watch Live Public News