سوزوکی ویگن آر کے بعد ’آلٹو’ بھی بند؟

سوزوکی ویگن آر کے بعد ’آلٹو’ بھی بند؟
کیپشن: سوزوکی ویگن آر کے بعد ’آلٹو’ بھی بند؟

ویب ڈیسک: پاک سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے کہا ہے کہ  اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی Suzuki Alto کو بند  نہیں کررہے  کمپنی کے نمائندوں نے واضح طور پر ان خبروں کی تردید کی ہے۔

 تاہم سوزوکی آلٹو  کے  VX ویرینٹ — جس میں اہم حفاظتی خصوصیات جیسے کہ ایئر بیگز اور ABS کی کمی ہے۔ کے بند کیے جانے کی توقع ہے۔ کمپنی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صارفین کو اب بھی آلٹو کے اپ گریڈ شدہ ورژن تک رسائی حاصل ہوگی، جو کہ بہتر حفاظت کے لیے ڈوئل ایئر بیگ، ABS، اور ISOFIX چائلڈ سیٹ اینکرز سے لیس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو پر موٹرویز اور ہائی ویز پر پابندی؟

دوسری جانب نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) نے اپنی  باضابطہ  تردید میں کہا ہے کہ سوزوکی آلٹو  کا ر کے  موٹر ویز پر سفر کرنے پر کوئی پابندی  نہ لگائی ہے نہ لگائیں گے۔
 یادرہے  حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں میں کہا گیا تھا کہ   پے درپے حادثوں اور آلٹو کار کے حفاظتی اسٹینڈرڈ کے خدشات کی وجہ سے  نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے مقبول ہیچ بیک کار کے  موٹروے پر آنے پر پابندی لگادی ہے۔ تاہم، NHMP کے ترجمان نے واضح کیا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
 یادرہےیہ ردعمل ایک المناک حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے خدشات کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایک سوزوکی آلٹو کو 12 پہیوں والے ٹرک کے ساتھ تصادم میں شدید نقصان پہنچا تھا۔ 

Watch Live Public News