عدالت کامقرر کردہ عدالتی کمیشن عمران خان سے ملاقات کے بعد واپس روانہ

عدالت کامقرر کردہ عدالتی کمیشن عمران خان سے ملاقات کے بعد واپس روانہ
کیپشن: عدالت کامقرر کردہ عدالتی کمیشن عمران خان سے ملاقات کے بعد واپس روانہ

ویب ڈیسک: مشال یوسفزئی   ملاقات کیس میں عمران خان سے ملنےآیا ایک رکنی عدالتی کمیشن بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرکے واپس روانہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر عدالتی عملہ اڈیالہ جیل پہنچ گیا ۔ عدالتی کلرک سکینہ بانو، بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کریں گی، جو گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل میں داخل ہوئیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا مقرر کردہ عدالتی کمیشن عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگیا۔

جیل ذرائع کا کہناہے کہ ایک رکنی عدالتی کمیشن بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرکے واپس روانہ ہوا،عدالتی کمیشن بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کرے گا۔

ایک رکنی کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاء کلرک سکینہ بانو پر مشتمل تھا،مشال یوسف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز کی سماعت کے دروان جیل انتظامیہ کی جانب اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس حوالے سے جیل انتظامیہ سے جواب طلب کیا تھا۔

جیل انتظامیہ نے بتایا کہ کے پی کے بار کونسل نے مشال یوسفزئی کی ممبر شپ معطل کر رکھی ہے،مشال یوسفزئی کی ممبر شپ کے حوالے جی ایچ کیو حملہ کیس کے پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے انسداد دہشتگری عدالت میں اپنا اعتراض اٹھایا تھا۔

جیل ذرائع کا کہناہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشال یوسفزئی کے وکالت نامے کی تصدیق کیلئے عدالتی کلرک اڈیالہ جیل بھیجا گیا ہے۔

Watch Live Public News