پشاور دھماکے میں زخمی مفتی منیر شاکر انتقال کرگئے، 3 افراد زخمی

 پشاور دھماکے میں زخمی مفتی منیر شاکر انتقال کرگئے، 3 افراد زخمی

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے ارمڑ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں مفتی منیر شاکر شہید ہوگئے، دھماکے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے، دھماکے کے فوری بعد زخمیوں کا ہسپتال منتقل کیا گیا بتایا گیا تھا کہ مفتی منیر شاکر کے بائیں پاؤں پر زخم آئے ہیں،   مفتی منیر شاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔

تھانہ ارمڑ کے ایس ایچ او نور محمد کے مطابق مفتی منیر شاکر کے ہجرے کے مرکزی دورازے کے قریب دیسی ساختہ بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں خوشحال، عابد اور سید نبی بھی شامل ہیں۔

واقعے کے بعد تھانہ ارمڑ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی یو) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں، دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں خوشحال، عابد اور سید نبی بھی شامل ہیں۔

Watch Live Public News