چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد

چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد

ویب ڈیسک: چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس شوشک (SHUSHUK)کی لانچنگ تقریب کا انعقاد، وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت، قومی مفادات کے تحفظ اور سازگار بحری ماحول کے لیے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کا کہنا تھا کہ یہ پروجیکٹ یقینی طور پر پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا ۔

حکومت پاکستان نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران چین کے ساتھ 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے معاہدے پر دستخط کئے تھے ۔

معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں اور 4 کراچی شپ یارڈ میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت تعمیر کی جائیں گیں۔

Watch Live Public News