آپریشن غضب للحق: طالبان کے اہم ٹھکانے اور فوجی تنصیبات تباہ

آپریشن غضب للحق: طالبان کے اہم ٹھکانے اور فوجی تنصیبات تباہ
کیپشن: آپریشن غضب للحق: طالبان کے اہم ٹھکانے اور فوجی تنصیبات تباہ

ویب ڈیسک: پاکستانی افواج نے آپریشن “غضب للحق” کے تحت 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی فضائی کارروائی کرتے ہوئے متعدد اہم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملوں کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افواج نے افغانستان کے شہر قندھار میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج سے منسلک دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ بعض فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔

Watch Live Public News