حکیم شہزاد نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کرلی

حکیم شہزاد نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کرلی
کیپشن: حکیم شہزاد نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کرلی

ویب ڈیسک:  ملتان کے معروف حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکیم شہزاد نے مبینہ طور پر نویں جماعت کی ایک طالبہ سے اپنی پانچویں شادی کر لی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث شروع ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ حکیم شہزاد اس سے قبل بھی متعدد شادیوں کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں۔ چند سال قبل انہوں نے مرحوم میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حکیم شہزاد اب تک پانچ شادیاں کر چکے ہیں۔ ان کی پہلی اہلیہ انتقال کر چکی ہیں جبکہ اس وقت وہ چار بیویوں کے شوہر بتائے جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی معلومات کے بعد صارفین کی جانب سے کم عمر لڑکی سے شادی کے معاملے پر تنقید کی جا رہی ہے اور اس کے قانونی و سماجی پہلوؤں پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

تاہم اس معاملے پر حکیم شہزاد کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

Watch Live Public News