نامور جرمن فلسفی یورگن ہابرماس 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

نامور جرمن فلسفی یورگن ہابرماس 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
کیپشن: نامور جرمن فلسفی یورگن ہابرماس 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: جرمنی کے معروف فلسفی اور ماہرِ سماجیات   یورگن ہابرماس   96 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے پبلشر نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

ہابرماس کو دوسری جنگِ عظیم کے بعد جرمنی کی فکری تاریخ کی اہم ترین شخصیات میں شمار کیا جاتا تھا۔ وہ سیاسی اتفاقِ رائے اور عوامی مکالمے پر مبنی جمہوری نظریات کے باعث عالمی شہرت رکھتے تھے اور انہیں 20ویں صدی کے سب سے بااثر فلسفیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

وہ فرینکفرٹ سکول کی دوسری نسل کے مفکرین میں شامل تھے اور سماجی نظریہ، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی جیسے موضوعات پر سات دہائیوں تک علمی کام کرتے رہے۔ انہوں نے یورپی اتحاد اوریورپی یونین کے حوالے سے فکری مباحث میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

ہابرماس 18 جون 1929 کو ڈسلڈورف میں پیدا ہوئے اور انہوں نے تعلیم  یونیورسٹی آف بون سے حاصل کی۔ 1950 کی دہائی میں وہ صحافت اور اکیڈمک دنیا میں نمایاں ہوئے اور مارکسی مفکرین Theodor Adorno اور Max Horkheimer کے نظریات کو آگے بڑھایا۔

ان کی آخری کتاب Things Needed to Get Better دسمبر 2025 میں شائع ہوئی، جس میں انہوں نے موجودہ عالمی بحرانوں کے باوجود امید اور مثبت تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔

ان کے انتقال کے بعد جرمنی اور دنیا بھر کے علمی و فکری حلقوں نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

Watch Live Public News