(ویب ڈیسک ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے وزیر اعلی پنجاب اور فیملی بارے پراپیگنڈے پر ایکس پر رد عمل دیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ بغض مریم نواز میں کہاں تک گرو گے ؟ ،پہلے سی ایم مریم نواز کی بیرون ملک روانگی سےمتعلق جھوٹ پھیلایا گیا۔اب ان کی فیملی سے متعلق من گھڑت خبریں بنائی جا رہی ہیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ جتنا زور جھوٹ بولنے پر لگایا جارہا ہے کاش اتنا عوام کی فلاح و بہبود کےلیے سوچا ہوتا،ایسا سوچاہوتا تو شاید آج عوام آپ کے جھوٹ پریقین کرلیتی۔آپ جھوٹ بولتے رہیں ، مریم نواز عوام کے فلاح و بہبود کےلیے نت نئے منصوبے لاتی جائیں گی۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نواز لوگوں کے دلوں میں گھر کرتی رہیں گی۔ اب کوئی مظلومیت،معصومیت،سیاسی انتقام کارڈ نہیں چلے گا۔ جھوٹے کا منہ کالا اب کرنا ہوگا۔