اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں صوبائی چیف سیکریٹریز کی جانب سے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی گئی۔ اجلاس میں عید تعطیلات کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ این سی او سی کی جانب سے تمام سٹیک ہولڈرز خصوصا شہریوں کے تعاون کو سراہا گیا۔ اجلاس میں تمام بین الالصوبائی، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ 16 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہو گی۔
این سی او سی کے مطابق ریلوے میں 70 فیصد سواریوں کے ساتھ آپریشنز کو جاری رکھا جاسکے گا،تمام کاروباری مراکز 17 مئی سے رات 8 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔
این سی او سی17 مئی سے تمام دفاتر میں50 فیصد سٹاف کے ساتھ روٹین ٹائم ٹیبل کے مطابق کام کیا جاسکے گا، این پی آئیز کے حوالے سے دوبارہ جائزہ اجلاس 19 مئی کو منعقد ہوگا، این سی او سی کا ایس او پیز عمل درآمد کی مسلسل نگرانی پر زور دیا گیا ہے۔ این سی او سی کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد میں عوام سے تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔
این سی او سی کی شہریوں کو کورونا ویکسینیشن کے لیے جانے سے پہلے 1166 پر پہلے رجسٹریشن کروانے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔