کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک

کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک
سیڈنی (ویب ڈیسک ) آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کارحادثےمیں ہلاک ہو گئے ، جو کہ دو مرتبہ آسٹریلیا کے ورلڈ چیمپئن اسکواڈ کا حصہ بھی رہے ہیں . آسٹریلین میڈیا کے مطابق آسٹریلین کرکٹراینڈریوسائمنڈزکی عمر 46 برس تھی اور ان کی کار کو حادثہ ٹاؤنزول کے قریب پیش آیا جس کے نتیحے میں وہ ہلاک ہو گئے ۔ اینڈریو سائمنڈز کی فیملی نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے اظہار ہمدردی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور پرائیویسی کے احترام کی درخواست بھی کی ہے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائمنڈز کے حادثے میں موت کا سن کر دھچکا لگا ہے ، سائمنڈز کے ساتھ فیلڈ میں اور فیلڈ سے باہر اچھا تعلق رہا۔ دو مرتبہ آسٹریلیا کے ورلڈ چیمپئن اسکواڈ کا حصہ رہنے والے سائمنڈز نے 26 ٹیسٹ 198ون ڈے اور 14 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کھیلے ۔ یاد رہے کہ اینڈریو سائمنڈز شین وارن کے بعد اس سال انتقال کر جانے والے دوسرے مشہور آسٹریلوی کھلاڑی ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔