عمران خان کے آٹو گراف والی قمیض کی قیمت کتنے کروڑ تک جا پہنچی ؟

عمران خان کے آٹو گراف والی قمیض کی قیمت کتنے کروڑ تک جا پہنچی ؟
لکی مروت: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ننھے مداح ابوبکر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں عمران خان کی دستخط شدہ قمیض کے عوض بھاری رقم کی پیشکش ہوئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں لکی مروت کے رہنے والے ابوبکر کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان کے دستخط شدہ والی قمیض کی ایک کروڑ کی بولی لگی اور بعد میں پھر چھ کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی۔ ابوبکر کا کہنا تھا کہ زمین کی سات تہوں سے نکلنے والے قیمتی ہیرے جوہرات بھی میرے سامنے رکھ دیں، تو میں پھر بھی اس قمیض کو فروخت نہیں کروں گا . انکا مزید کہنا تھا کہ اگر کبھی بولی کا ارادہ بنا اور اسکو فروخت کیا تو ملنے والی رقم شوکت خانم اسپتال میں عطیہ کروں گا۔ یاد رہے کہ نوعمر مداح ابوبکر تحریک انصاف کے چیئرمین سے ملاقات کے لیے ایبٹ آباد جلسے میں آیا لیکن اسکی ملاقات نہ ہوسکی ، جس پر وہ بے تحاشا رویا اور اسکی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بعدازاں ابوبکر کی عمران خان سے ملاقات ہوئی، ابوبکر نے عمران خان کو انگوٹھی تحفے میں دی اور اپنی قمیض پر آٹو گراف لیا.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔