قلعہ بالاحصار میں فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ کی تاریخ کےحوالے سے کتاب کی رونمائی کی تقریب

کیپشن: قلعہ بالاحصار میں فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ کی تاریخ کےحوالے سے کتاب کی رونمائی کی تقریب

پبلک نیوز: پشاور کے تاریخی قلعہ بالاحصار میں فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ کی تاریخ کے حوالے سے کتاب کی رونمائی کی تقریب ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں نامور شعراء اور رائٹرز نے کتاب کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میں فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ کے تاریخی کردار اور خیبرپختونخواہ کے قبائلی علاقوں کی تاریخ کو اجاگر کیا گیا ہے۔ 

نئی نسل کو اس کتاب کے ذریعے قبائلی علاقوں کے حوالے سے محب وطن اور بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔ 

کتاب کی رونمائی کا مقصد فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ کی تاریخی اہمیت، ملک کے دفاع اور خیبرپختونخواہ کے قبائلی علاقوں کی تاریخ کو عوام تک پہنچانا ہے۔  کورکمانڈر پشاور تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ 

تقریب میں اعلی سول و فوجی حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

Watch Live Public News