صدرمملکت کا دورہ سی ایم ایچ راولپنڈی:زخمی جوانوں کی عیادت،بھارتی جارحیت کی مذمت

صدرمملکت کا دورہ سی ایم ایچ راولپنڈی:زخمی جوانوں کی عیادت،بھارتی جارحیت کی مذمت
کیپشن: صدرمملکت کا دورہ سی ایم ایچ راولپنڈی:زخمی جوانوں کی عیادت،بھارتی جارحیت کی مذمت

ویب ڈیسک: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور متاثرہ شہریوں کی عیادت کی۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، کمانڈر 10 کور اور اسپتال کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

صدر مملکت نے زخمی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی جرأت، حب الوطنی اور قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر کرتی ہے، جنہوں نے دشمن کے حملوں کا دلیرانہ مقابلہ کیا۔

اس موقع پر صدر زرداری نے بھارت کے جارحانہ طرزِ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوتوا نظریے نے نہ صرف علاقائی امن کو خطرے میں ڈالا ہے بلکہ مودی حکومت اپنی سیاسی مقاصد کے لیے خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ قوم متحد اور تیار ہے، اور پاکستان دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے سی ایم ایچ کے ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور دیگر عملے کا زخمیوں کی دیکھ بھال پر شکریہ بھی ادا کیا۔

Watch Live Public News