ویب ڈیسک: معرکہ بنیان مرصوص میں پاک فوج کے فتح 1 اور 2 میزائل سسٹم سے پٹھان کوٹ کو ٹارگٹ کرنے کی بھی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق 10 مئی کا دن بھارتی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے 10 مئی کو باقی ہتھیاروں کے علاوہ فتح ون اور ٹو سے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر کامیاب میزائل حملے کیے گئے۔پاک فوج کے فتح 1 اور 2 میزائل سسٹم نے بھارت کی اہم تنصیبات کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔
فتح 1 اور 2 میزائل سسٹم نے کامیابی سے دشمن کی اہم تنصیبات کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا ۔پاکستان نے فتح 1 اور فتح 2 کو مہارت کے ساتھ استعمال کر کے بھارتی ملٹری تنصیبات کو بھاری نقصانات پہنچائے۔