ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاور ڈویژن نے بتایا کہ ملک میں بجلی کے بنیادی نرخوں میں واضح کمی آئی ہے۔ مارچ 2024 میں فی یونٹ اوسط قیمت 53 روپے 4 پیسے تھی، جو اپریل 2025 میں کم ہو کر 38 روپے 67 پیسے فی یونٹ ہو گئی۔
حکام نے وضاحت کی کہ یہ نرخ ٹیکسز، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FCA) اور ڈیوٹیز سمیت تمام چارجز کو ملا کر طے کیے جاتے ہیں۔
عوام کو جزوی ریلیف، مکمل فائدہ ابھی دور
اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت کے اقدامات سے جزوی ریلیف ضرور ملا ہے، مگر اصل مالی دباؤ اب بھی ٹیکسز اور سرچارجز کی صورت میں صارفین پر موجود ہے۔ ارکان اسمبلی نے بجلی کے نرخوں میں شفافیت، عوامی ریلیف اور تقسیم کے نظام کی بہتری کا مطالبہ کیا۔