(ویب ڈیسک ) معرکۂ حق میں پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی، بھارتی فضائیہ کا غرورخاک میں ملا دیا ۔
آپریشن "بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ" میں رافیل طیاروں کی بری طرح ناکامی، پاکستان کی مسلح افواج کی صلاحیتوں کا فرانسیسی میڈیا بھی معترف ہوگیا۔
فرانسیسی میڈیا نے اعتراف کیا کہ "پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت سے فتح ممکن ہوئی"،جے ایف-10کی برتری نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کر دیا۔
فرانسیسی میڈیا نے بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں کمی،شکست کی بڑی وجہ قرار دیدی۔
فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے باوجود بھارت کو شکست، پیشہ وارانہ مہارت کی کمی کی واضح علامت ہے۔
پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت نے بھارتی مہم جوئی کو خاک میں ملا دیا۔