(ویب ڈیسک ) معرکہ بنیان مرصوص کی تکمیل پر آئی ایس پی آر کی جانب سے خصوصی نغمہ جاری کردیا گیا۔
آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے سر انجام دینے پر پاک افواج کی جانب سے خصوصی نغمہ ریلیز کیا گیا ہے۔
" یلغار" نامی نغمے کے بول لہو گرما دینے والے ہیں، اس نغمے میں پاک فضائیہ کی کامیابی کو بھی سراہا گیا ۔
اس نغمے کے چند بول کچھ یوں ہیں کہ
باطل کے لیے یلغار ہے
تیار ہیں تیار ہیں
دشمن کے لیے تیار ہیں
یہ امت مسلم ہے تیار
یہ شیر مجاہد ہیں تیار