وزیر اعظم کا کامرہ ایئر بیس کا دورہ، پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات

وزیر اعظم کا کامرہ ایئر بیس کا دورہ، پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات
سورس: File Photo

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے   کامرہ ایئر بیس کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  نے معرکہ حق میں دفاع وطن کے دوران بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے پاکستان کی فضائی برتری قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کیلئے کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے اکیسویں صدی کی سب سے طویل فضائی جھڑپوں میں سے ایک میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی.

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اعلی سول و عسکری قیادت نے وزیرِ اعظم کے ہمراہ شرکت کی. 

Watch Live Public News