(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے 5 نہیں 6 طیارے تباہ کیے۔ ہمارے شاہینوں نے دشمن کے 3 رافیل طیارے مار گرائے۔پاکستان نے ایک ایس یو 30، ایک مگ 29 اور ایک میراج 2000 بھی مار گرایا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت نے فرنٹ سے لیڈ کیا۔10 مئی کو دنیا میں ایک ہی گونج تھی کہ پاکستان نے صورتحال تبدیل کردی۔دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے عزم اور تکنیکی صلاحیت سے دشمن کو مات دی۔ہمارے شاہین دشمن پر جھپٹے اور دن میں تارے دکھا دیے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے 5 نہیں 6 طیارے تباہ کیے۔ ہمارے شاہینوں نے دشمن کے 3 رافیل طیارے مار گرائے۔پاکستان نے ایک ایس یو 30، ایک مگ 29 اور ایک میراج 2000 بھی مار گرایا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری افواج نے اپنی مہارت اور عزم سے کئی گنا بڑے دشمن کا غرور خاک میں ملایا۔دشمن نے اپنی طاقت منوانے کیلئے اربوں ڈالر کا اسلحہ خریدا۔ہمارے شاہینوں نے چند گھنٹے میں دشمن کا غرور پاش پاش کردیا۔ہمارے شاہینوں نے ایم ایم عالم ، سیسل چوہدری اور سرفراز رفیقی کی یاد تازہ کردی۔