سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی 

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی 

(ویب ڈیسک) سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 15 ہزار 500 روپے سستا ہوکر 4  لاکھ 76 ہزار 862 روپے کا ہو گیا۔10 گرام سونا 13 ہزار 289 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 8 ہزار 832 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں 155 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4545 ڈالر ہوگا۔

فی تولہ چاندی 972 روپے سستی ہوکر 8232 روپے ہوگئی۔10 گرام چاندی 833 روپے کی کمی سے 7057 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی 9.72 ڈالر کی کمی سے 77.48 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Watch Live Public News