فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل گانا ’دائی دائی‘ ریلیز

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل گانا ’دائی دائی‘ ریلیز
کیپشن: فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل گانا ’دائی دائی‘ ریلیز

ویب ڈیسک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے  آفیشل گانے ’ دائی دائی‘ کو باضابطہ طور پر ریلیز کر دیا گیا، جسے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرااور نائجیرین اسٹار  برنا بوائے کی دلکش آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فیفا کے مطابق یہ گانا فیفا گلوبل سٹیزن ایجوکیشن فنڈ کی معاونت کے لیے جاری کیا گیا ہے، جبکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی دنیا بھر کے بچوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔

شکیرا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس گانے سے حاصل ہونے والی اپنی رائلٹی ایجوکیشن فنڈ میں عطیہ کریں گی، جبکہ میوزک پروڈکشن کمپنی کی جانب سے ابتدائی طور پر ڈھائی لاکھ ڈالر دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ کا آفیشل گانا تمام بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے، جبکہ ایونٹ البم کے مزید گانے آئندہ ہفتوں میں جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں پہلی بار شاندار ہاف ٹائم شو کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جس میں شکیرا کے ساتھ پاپ آئیکون Madonna اور عالمی شہرت یافتہ کے-پاپ گروپ BTS بھی پرفارم کریں گے۔

Watch Live Public News