افغان طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں معاشی بحران شدت اختیار کرگیا

افغان طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں معاشی بحران شدت اختیار کرگیا
کیپشن: افغان طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں معاشی بحران شدت اختیار کرگیا

ویب ڈیسک: افغان طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں معاشی بحران شدت اختیار کرگیا۔ نااہل افغان طالبان رجیم  میں بچوں کی غذائی قلت المیہ بن گئی۔ یونیسیف نے خبردار کر دیا۔

یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق "افغانستان میں خوراک تک محدود رسائی نے افغان  بچوں میں غذائی غربت کا خطرہ بڑھا دیا ہے"۔ افغانستان میں دو سال سے کم عمر کے تقریباً 90 فیصد بچے غذائی قلت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ 2025 میں، 3.5 ملین بچے غذائیت کی کمی کا شکار ہیں اور 1.4 ملین شدید خطرے سے دوچار ہیں۔

غذائی قلت کے شکار بچوں میں سے 85 فیصد سے زیادہ کی عمر دو سال سے کم ہے۔ یونیسیف نے افغانستان میں بچوں کی غذائی قلت کا پہلا تجزیہ کیا۔ جس کے نتائج انتہائی تشویشناک ہیں۔ افغانستان کے صوبہ بامیان کے 54 فیصدسے زائد بچے شدید غذائی غربت کے خطرے میں ہیں۔

افغان طالبان رجیم کو خطے میں دہشتگردی پھیلانے پر وسائل صرف کرنے کی بجائے معصوم زندگیوں کو بچانے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

Watch Live Public News