لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمش محمودمرزا نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمش محمودمرزا نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
کیپشن: لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمش محمودمرزا نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

ویب ڈیسک: ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے پہلے جج نے بطور احتجاج استعفی دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے استعفیٰ دیدیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوا دیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنا چیمبر خالی کردیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ جسٹس شمس محمود مرزا کا ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد تبادلے کا امکان تھا۔ جسٹس شمس محمود مرزا لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے ممبر تھے۔ 

جسٹس شمس محمود مرزا نے بائیس مارچ دو ہزار چودہ کو لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے دوُہزار اٹھائیس میں ریٹائر ہوناتھا۔ 

جسٹس شمس محمود مرزا سپریم کورٹ  کے سابق جج جسٹس ضیامحمود مرزا کے صاحبزادے ہیں۔ جسٹس شمش محمود مرزا کے خلاف سرکاری وکیل کی جانب سے رواں سال جنوری میں سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھی فائل کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News