ویب ڈیسک: جڑواں شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کے باعث ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا .
ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہونے کے باعث 26 نمبر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، جی ٹی روڈ سے راولپنڈی اور اسلام آباد آنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مالکان کا کہنا تھا کہ کنٹینرز میں موجود اشیاء ضروری ہے کا سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے، ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیوی ٹرانسپورٹ 26 نمبر کے قریب روک دی گئی۔
جڑواں شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کے باعث ہیوی ٹریفک کا روٹ محدود کر دیا گیا، ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مزید پابندی کے باعث اشیاء ضروریہ کی قلت کا خدشہ ہے۔