سونے کی فی تولہ  قیمت میں 700 روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ  قیمت میں 700 روپے کی کمی

(ویب ڈیسک )   سونے کی فی تولہ  قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

  صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی  کمی ہوئی ہے۔   سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی سے   سونا 2 لاکھ 75 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی  ہوئی۔  10 گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 768 روپے کا ہوگیا  جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

Watch Live Public News