مڈغاسکر میں جنریشن زی نے حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر فرار، فوج نے اقتدار سنبھال لیا

مڈغاسکر میں جنریشن زی نے حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر فرار، فوج نے اقتدار سنبھال لیا
کیپشن: مڈغاسکر میں جنریشن جی نے حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر فرار، فوج نے اقتدار سنبھال لیا

ویب ڈیسک: افریقی ملک مڈغاسکر میں جنریشن زی نے حکومت کا تختہ الٹ دیا، نوجوانوں کی قیادت میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد فوج نے اقتدار سنبھال لیا جب کہ صدر اینڈری راجولینا ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

سرکاری ٹیلی ویژن پر بات کرتے ہوئے فوجی ترجمان کرنل مائیکل راندریانرینا نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری کونسل اگلے دو سالوں میں اصلاحات اور نئے انتخابات کا راستہ طے کرے گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 20 روزہ احتجاج میں ہزاروں نوجوانوں نے حصہ لیا، مظاہرین مہنگائی، کرپشن، ناقص طرز حکمرانی اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق مڈغاسکر میں 25 ستمبر سے جاری مظاہروں میں 22 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ اور افریقی یونین نے مڈغاسکر میں جمہوری عمل کے احترام پر زور دیتے ہوئے تحمل سے کام لینے درخواست کی ہے۔

Watch Live Public News