پاک فوج کی جوابی کارروائی، طالبان نے پوسٹ پر سفیدجھنڈا لہرا دیا

پاک فوج کی جوابی کارروائی، طالبان نے پوسٹ پر سفیدجھنڈا لہرا دیا
کیپشن: پاک فوج کی جوابی کارروائی، طالبان نے پوسٹ پر سفیدجھنڈا لہرا دیا

ویب ڈیسک: پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں طالبان نے اپنی ایک پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سفید جھنڈا لہرانے کے بعد طالبان پوسٹ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ترکمان زئی ٹاپ پر پاک فوج کی کارروائی میں چھٹا ٹینک بمعہ عملہ تباہ کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اینڈوی ڈی سے تباہ شدہ ٹینک سےآگ کے شعلے بلند ہوتے نظر آرہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاک فوج نے پولسین پوسٹ کے مدمقابل خارجی ملک نعیم کے ٹریننگ کیمپ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کا ٹریننگ کیمپ مکمل تباہ کردیا گیا۔

Watch Live Public News