چمن:پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنادیا

چمن:پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنادیا
کیپشن: چمن:پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنادیا

ویب ڈیسک: پاک فوج نے چمن کے علاقے سپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے  3 مقامات پر  علی الصبح  حملہ  کیا گیا۔پاک فوج  کی مؤثر جوابی کارروائی نے  ان افغان طالبان  کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا ۔ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد  دیہات اور معصوم لوگوں  کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اپنی طرف سے اڑا دیا۔گیٹ کو تباہ کرنا ثابت کرتا ہے کہ افغان طالبان تجارت اور مقامی آمدورفت کے حامی نہیں ہیں۔پاک فوج نے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان  کے گزشتہ رات   کرم سیکٹر  پر حملے کی کوشش کو بھی ناکام بنایا تھا۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ کرم سیکٹر پر جوابی حملے کے دوران افغان طالبان کی 8  پوسٹیں اور 6 ٹینک بمعہ عملہ تباہ کی گئیں۔پاک فوج نے کرم سیکٹر میں متعدد دہشتگردوں کو بھی ہلاک اور امریکی ساخت اسلحہ بھی قبضے میں لیا ۔پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد   کرم سیکٹر میں اس وقت خاموشی ہے۔اسپن بولدک میں مزید افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے اکھٹے ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

Watch Live Public News