ویب ڈیسک: راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبراحتجاج کیس میں علیمہ خان سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے علیمہ خانم سمیت 10ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے 5گواہان طلب کرلئے۔ آئندہ سماعت پر سب انسپکٹر ظہیر،سب انسپکٹر اقبال کو شہادت کے لئے طلب کیا گیا۔
آئندہ سماعت پر اے ایس آئی کاظم رضا،طارق محمود،کانسٹیبل بابر بھی شہادت کے لئے طلب کئے گئے۔
عدالت نے مقدمہ کی سماعت 17اکتوبر تک ملتوی کر دی۔