سونے کی فی تولہ قیمت میں 5800 روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 5800 روپے کا اضافہ
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 5800 روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک: امریکا اور چین کی ٹیرف جنگ کے باعث سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 5800 روپے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 4972 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 78 ہزار روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 58 ڈالر کے اضافے سے 4198 ڈالر ہو گئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 90 روپے کے اضافے سے 5337 روپے ہو گئی۔

Watch Live Public News