چمن: پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست

چمن: پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست
کیپشن: چمن: پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست

ویب ڈیسک: پاک فوج کی سپن بولدک چمن سیکٹر میں بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کردی ہے۔ 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے فائر بندی کی درخواست کر دی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت کا  منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج  کے اہداف  کو نشانہ  بنایا  جا رہا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے متعدد افغان طالبان پوسٹیں، ٹینکس  بمعہ عملہ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ شکست خوردہ افغان طالبان نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے جنگی ہتھیاروں کو قبضے میں لینے کی من  گھڑت ویڈیوز جاری کردیں۔ 

سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر افغان طالبان کی جانب سے پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں میں صداقت نہیں۔ پاک فوج افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کینلے  ہمہ وقت تیار ہیں۔ جارحیت کا جواب شدید اور توقع سے بڑھ کر ہو گا۔

Watch Live Public News