پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی، متعدد افغان طالبان جہنم واصل

پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی، متعدد افغان طالبان جہنم واصل
کیپشن: پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی، متعدد افغان طالبان جہنم واصل

ویب ڈیسک: پاک فوج کی افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف چمن سیکٹر میں مؤثر جوابی کارروائی، متعدد افغان طالبان جہنم واصل کردیے۔ 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سپن بولدک چمن سیکٹر میں پاک فوج نے مارٹر اور ٹینکوں کے ذریعے افغان طالبان کیخلاف بڑی کارروائی کی۔ پاک فوج کی جانب سے ٹینک آپریشن کے دوران افغان طالبان کی پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ 

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ موثر کارروائی کے نتیجے میں کئی پوسٹیں تباہ جبکہ متعدد افغان طالبان کے زخمی و جہنم واصل ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہے۔

Watch Live Public News