(ویب ڈیسک ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے آر ایل جی کی قیمت میں 1.81 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا ۔
سوئی ناردرن کے لیے آر ایل جی کی فی ایم بھی ٹی یو قیمت میں 21 سینٹ کا اضافہ جبکہ سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12 ڈالر 23 سینٹ فی ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم بی ٹی یو قیمت میں 21 سینٹ سے زائد اضافہ ہوا جبکہ سوئی سدرن کے لیے فی ایم بی ٹی یو قیمت 11 ڈالر 23 سینٹ مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔