(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو فتنہ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی فتنہ الخوارج کی مدد سے ایک بڑی تشکیل مہمند بھیجنے کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، پاک فوج کی بروقت کارروائی سے تشکیل میں شامل 30 خوارجی جہنم واصل ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تشکیل بھیجنے کا مقصد مہمند کے سرحدی علاقہ ترکمان زئی سے دراندازی کے ذریعے دہشتگردی پھیلانا تھا، یہ در اندازی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کی ہزیمت کا بدلہ لینے کی ناکام کوشش تھی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن اس وقت بھی جاری ہے اور مزید خوارجین کے جہنم واصل ہونے کی اطلاعات ہیں۔